ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ سے اڈانی گروپ کو بڑا دھچکا، احمد آباد میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن آپریشن سے متعلق دائر درخواست خارج

سپریم کورٹ سے اڈانی گروپ کو بڑا دھچکا، احمد آباد میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن آپریشن سے متعلق دائر درخواست خارج

Wed, 29 Sep 2021 11:26:17    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے اڈانی گیس لمیٹڈ کو ایک بڑا جھٹکادیاہے۔ احمد آباد میں سٹی گیس کی تقسیم کے آپریشن سے متعلق دائر درخواست خارج کردی۔ گجرات گیس کو دیا گیا اختیار سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، یہ رقم حکومت ہند کو دینی ہوگی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پی این جی آر بی کے قواعد نہ صرف من مانے ہیں بلکہ آئین کے خلاف بھی ہیں۔ دراصل ستمبر 2018 میں اڈانی گیس لمیٹڈ کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ نے سانند، بولا میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے قیام کا حکم دیتے ہوئے ڈھولکا اور پٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) کو کام کرنے کی اجازت دینے کی ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے پی این جی آر بی کی جانب سے گجرات گیس لمیٹڈ کو احمد آباد سے ملحقہ مذکورہ علاقوں میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کرنے اور چلانے کے لیے دی گئی اجازت کو بھی برقرار رکھا۔بنچ نے اپنے فیصلے میں پی این جی آر بی کے قانون 18 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی گیس کمپنی کی درخواست بھی خارج کردی۔


Share: